31 اگست ، 2012
فرینکفرٹ … تنخواہوں میں اضافے کیلئے جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کا کیبن اسٹاف آج سے ہڑتال کر رہا ہے، جس کا آغاز فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے ہوا۔ لیبر یونین UFO کے مطابق کیبن اسٹاف ہڑتال کے دوران عالمی وقت کے مطابق 3 بجے سے صبح 11بجے تک کام نہیں کرے گا۔ اس سے قبل لیبر یونین کی ویب سائٹ پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، لفتھانسا کا کیبن اسٹاف تنخواہوں میں 5 فیصد کا اضافہ چاہتا ہے۔ لیبر یونین کا کہنا ہے کہ کیبن اسٹاف کے تنخواہوں میں گزشتہ 3 برس سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔