پاکستان
31 اگست ، 2012

سیکریٹری داخلہ کے نہ آنے پر پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی

سیکریٹری داخلہ کے نہ آنے پر پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی

اسلام آباد … پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کو گزشتہ رات سینے میں درد ہوا تھا جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا ہے کہ اجلاس ملتوی کرکے ان کی خیریت دریافت کرنے جانا چاہئے۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس ندیم افضل چن کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر کے نہ آنے پر ارکان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ پی اے سے نے بطور احتجاج وزارت داخلہ کے آڈٹ اعتراضات پر غور موٴخر کردیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کو گزشتہ راست اچانک سینے میں درد ہوا تھا جس پر کمیٹی کے رکن حامد یار ہراج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر نشے میں ہوتے ہیں، انہیں صبح ہوش ہی نہیں آیا ہوگا۔ چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے سیکریٹری داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ ان سے پوچھ کر رکھیں، ان کے سینے میں درد نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس ملتوی کرکے سیکریٹری داخلہ کی خیریت دریافت کرنے جانا چاہئے۔

مزید خبریں :