دنیا
31 اگست ، 2012

شام میں محفوظ زون قائم کیا جائے، ترکی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

شام میں محفوظ زون قائم کیا جائے، ترکی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

انقرہ … ترکی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے اندر شہریوں کیلئے محفوظ زونز قائم کرے۔ ترک وزیر خارجہ احمد داوٴد اوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی میں شام سے ہجرت کر کے پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 80 ہزار ہوگئی ہے، جبکہ 10 ہزار انتظار میں ہیں، ہر روز تقریباً 4 ہزار افراد شام سے ترکی پہنچ رہے ہیں، جس سے ترکی کو گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب سے بفرزون کے قیام کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے زونز کا قیام صرف فوجی مداخلت کے ذریعے ممکن ہے، جس کی سفارتی سطح پر راہ ہموار کرنا فی الحال ممکن نہیں۔

مزید خبریں :