31 اگست ، 2012
کراچی … سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی وکٹ بھی بیٹنگ وکٹ ہوگی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹا س جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہئے اور ایک اضافی فاسٹ بولر جنید خان کو اتارنا چاہئے تاکہ بڑا اسکور کرنے کے بعد پریشر قائم کیا جاسکے۔ مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم جیو نیوز کے سیگمنٹ سوئنگ کاسلطان میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ ابوظہبی کی وکٹ پر ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہئے، عمران خان اور جاوید میانداد جیسے کپتان بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ سابق کپتان کا کہناتھا کہ ابوظہی کی وکٹ اسپنرز کو مدد کرے گی دوسری بیٹنگ میں اسپنرز کو کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ وسیم اکرم نے کہا 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، اگر نمبر 6 اور 7 کچھ نہ کرسکے تو آٹھواں بیٹسمین بھی کچھ نہیں کرسکے گا