دنیا
31 اگست ، 2012

گجرات فسادات:بی جے پی کی سابق وزیر کو 28 سال قید کی سزا

گجرات فسادات:بی جے پی کی سابق وزیر کو 28 سال قید کی سزا

احمدآباد…بھارت کی ایک عدالت نے 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات میں بی جے پی کی سابق وزیرمایاکوڈنانی کو28 سال قید جبکہ بجرنگ دل کے رہنمابابوبجرنگی کوعمرقیدکی سزا سنائی ہے۔بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت نے 2002ء کے مذہبی فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کی حکومت میں سابق وزیر مایا کوڈنانی سمیت 32 افراد کو قصور وار قرار جبکہ اس مقدمے کے دیگر 29 ملزمان کو بری کردیا تھا، عدالت نے یہ فیصلہ نروڈا پاٹیا کیس میں سنایا ہے جس میں 28 فروری 2002ء کوہندو مسلم فسادات کے دوران 95 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا جن میں بیشتر بچے اور خواتین تھیں، فسادات کے دوران قتل عام کا یہ سب سے بڑا واقعہ تھا۔ ڈاکٹر مایا کوڈنانی ریاستی اسمبلی میں نروڈا کی نمائندگی کرتی ہیں اور وہ 2007 سے 2009 تک وزیر کے عہدے پر بھی رہیں۔ مایا کوڈنانی وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی بہت قریبی مانی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :