13 مئی ، 2020
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں علمائے کرام کی مشاورت سے اجتماعات پرپابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے تمام مذہبی سرگرمیوں، جلوس اور ریلیوں پر پابندی برقرار ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی تمام پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں جلسے، جلوس، ریلیاں، مذہبی و سیاسی اجتماعات وغیرہ پر پابندی شامل ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ تروایح کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ صوبہ سندھ میں مہلک وائرس سے 234 افراد جاں بحق اور 13 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔