01 ستمبر ، 2012
منیلا … فلپائن کے مشرق میں واقع شہر کاگاین وی اورو میں زلزلے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک پانچ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 60 سال تھی۔ پانچ سالہ بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ مزید کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فلپائن کے شہر کاگاین وی اورو میں 7.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔