وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والے 4 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا معمول کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 4 اسٹاف ممبرز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والے 4 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ان تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا معمول کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 4 اسٹاف ممبرز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مثبت ٹیسٹ آنے پر چاروں اسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات شروع کردیےگئے ہیں جبکہ ایس اوپیز پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہاؤس کو بھی باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی اور اس کے چند روز بعد فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

مزید خبریں :