کھیل
09 فروری ، 2012

انگلش فٹبال ٹیم کے مینیجر فیبیو کیپیلو مستعفی

انگلش فٹبال ٹیم کے مینیجر فیبیو کیپیلو مستعفی

لندن. . . . . . انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے مینیجر فیبیو کیپیلو fabio capello نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فیبیو کیپیلو نے انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے کپتان جان ٹیری کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی تھی جس پر ایسوسی ایشن نے ان سے باز پرس کی تھی۔ جان ٹیری پر فٹبال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی فٹبال ٹیم کے ممکنہ مینجر ہیری ریڈ نیپ redknapp ہوسکتے ہیں جو حال ہی میں ٹیکس چوری کے الزامات سے بری ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :