پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار کے گھر ڈکیتی کی واردات

 انتظار کے گھر ڈکیتی کی اطلاع کچھ دیر پہلے ملی ہے جس کے بعد گھر میں موجود نوکروں سے بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے: ایس ایس پی جنوبی— فوٹو:فائل 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ 

مقتول نوجوان کے والد اشتیاق احمد کے مطابق چار ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے بتایا کہ انتظار کے گھر ڈکیتی کی اطلاع کچھ دیر پہلے ملی ہے جس کے بعد گھر میں موجود نوکروں سے بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

خیال رہے کہ 13 جنوری 2018 کو ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار احمد ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد نوجوان کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

مقتول انتظار کے والد کی پریس کانفرنس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :