02 ستمبر ، 2012
ڈاواؤ، فلپائن…فلپائن کے جنوبی علاقے میں سرکس شو میں دستی بم کے حملے میں 37 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دستی بم حملے کا ہدف ہفتے کو رات گئے فوجی کیمپ تھا لیکن دستی بم قریبی باسکٹ بال جم میں جاگرا جہاں سرکس شو کیا جارہا ہے۔ بم دھماکے میں کم از کم 37 افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بم حملہ کس نے کیا تاہم پولیس نے ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں کمیونسٹ اور مسلم علیحدگی پسندوں پر الزام عائد کیا ہے۔