حکومت کا بین الاقوامی تجربےکا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملکی معیشت اور ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے بین الااقوامی تجربےکا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف اکانومسٹ کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل منظور کرایا گیا ہے اور  چیف اکانومسٹ کے لیے ایم پی1کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل سے بدلنےکی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف اکانومسٹ کو اسپیشل پروفیشنل اسکیل کے تحت بھاری مشاہرہ دیا جائےگا جب کہ چیف اکانومسٹ کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں تعینات کیا جائے گا۔

چیف اکانومسٹ کےانتخاب کے لیے عالمی اخبارات میں اشتہار دےکرمسابقتی عمل سے تعیناتی کی جائے گی۔

مزید خبریں :