بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے: معید یوسف

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہےکہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نےکہا کہ جب فلائٹ آپریشن بند کیا تھا تب کیسز باہر سے آرہے تھے لیکن آج پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ 93 فیصد مقامی سطح پر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم باہر سے آنے والے ہر شہری کی اسکریننگ کر رہےہیں ، لوگوں میں علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں 10فیصد کورونا متاثر ہیں۔


مزید خبریں :