05 جون ، 2020
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے چل بسیں۔
صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی وجہ سے وزیر صحت سندھ آج کے اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وزراء نے عذرا پیچوہو کی نند کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔