Time 07 جون ، 2020
پاکستان

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے جس میں جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے مختص کیے گئے بجٹ اور جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جلد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج کی بھی درخواست کی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یکم جولائی سے یہ افسران اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیں گے۔

مزید خبریں :