02 ستمبر ، 2012
اسٹٹ گارٹ …حسن میں اضافے کیلئے خواتین توکئی جتن کر تی ہیں لیکن جرمنی میں مشہور زما نہ لگژری کارMercedes کے حسن کو بڑ ھانے کیلئے اُس کی بیرونی باڈی پر سونے کی تہہ چڑ ھا کر مزید دلکش اور قیمتی بنا دیا گیا ہے ۔ دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں شمار کی جانے والی اس Mercedes کو جرمنی کے شہر Stuttgartمیں عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے جہاں یہ اپنی انفرادیت اور سونے کی چمک دمک کے باعث لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے ۔