Time 09 جون ، 2020
پاکستان

لاہور: آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ

لاہور: آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3 روپے فی کلوبڑھا دی جس کے بعد کھلے چکی آٹے کی نئی قیمت 65 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

گندم کے  سیزن کے باجود اس سال آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے، اس سے پہلے فلور ملز مالکان نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 100 روپے مہنگا کیا اور  اب چکی مالکان نے گندم مہنگی ہونے پر کھلے آٹے پر 3 روپے قیمت بڑھا دی ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ 2 ہزار روپے من گندم لے کر روٹی سستی نہیں بیچ سکتے۔

دوسری طرف صارفین نے شکوہ کیا نئی فصل آنے پر آٹا مہنگا ہونا تشویش ناک ہے۔

محکمہ خوراک حکام اور ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ یکطرفہ ہے اس پر چکی مالکان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  آٹے کے نرخ بڑھائے ہیں اور نہ بڑھنے دیں گی۔

مزید خبریں :