دنیا
03 ستمبر ، 2012

شام: حماہ میں سرکاری فوج کی کارروائی، 25 افراد ہلاک

شام: حماہ میں سرکاری فوج کی کارروائی، 25 افراد ہلاک

دمشق … شام میں حکومت مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے حماہ صوبے میں حملہ کرکے 25 افراد کو ہلاک کردیا۔ حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کی فوج نے حماہ کے ایک قصبے پر بمباری کی جس کے بعد فوج قصبے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بمباری سے ہوئیں تاہم فوج نے قصبے میں گھسنے کے بعد بھی کئی لوگوں کو قتل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت مخالفین کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :