کھیل
09 فروری ، 2012

پاکستان اور افغانستان کل ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگے

پاکستان اور افغانستان کل ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگے

شارجہ…پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ایک روزہ میچ جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ افغان ٹیم کی قیادت نوروز مینگل کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ممالک پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔افغانستان کو 2009 میں ون ڈے انٹرنیشنل اسٹیٹس ملا اور اب تک وہ 18 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکا ہے مگر ابھی تک اس نے کسی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیم کا سامنا نہیں کیا۔ افغانستان کے کینیڈا ،نیدر لینڈ ،آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ سے 18 میچ ہوئے جن میں اسے 11 میں فتح اور 7 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے ٹیم منیجر شفقت اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کافی پرجوش ہیں اور ان کے لیے جمعہ کا انتظار دشوار ہوگیا ہے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے مگر ہم بھی آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔


مزید خبریں :