04 ستمبر ، 2012
بیجنگ…انڈے کی زردی کو بغیر توڑے سفیدی سے الگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں لیکن اس نوجوان کیلئے یہ کام بالکل بھی مشکل نہیں جو پلک جھپکتے ہی ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مہارت سے یہ کام سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس چینی نوجوان نے ایک خالی بوتل کواُلٹا کرتے ہوئے ہوا کا کچھ دباؤ بوتل سے باہر نکا لا اور زردی کواوپر لے جا کرجیسے ہی یہ دباؤ کم کیا تو زردی جھٹ` سے سفیدی سے الگ ہو کر بوتل میں گِر گئی۔مہارت تو دیکھئے کہ اس نوجوان کا بار بار یہ عمل دہرانے پربھی زردی ٹوٹ کر سفیدی میں حائل نہیں ہوئی بلکہ ہر بار آسانی بوتل میں داخل ہوتی رہی۔