پاکستان
09 فروری ، 2012

وزیراعظم کے دورہٴ قطرکاطالبان رابطہ آفس سے کوئی تعلق نہیں، دفترخارجہ

وزیراعظم کے دورہٴ قطرکاطالبان رابطہ آفس سے کوئی تعلق نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا دورہ قطر باہمی تعلقات سے متعلق تھا، اس کاطالبان رابطہ آفس سیکوئی تعلق نہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ امریکاطالبان مزاکرات سے متعلق امریکاکے سفارتی ذرائع نے شروع میں آگاہ رکھاتھا۔ انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور توانائی بحران کے پیش نظر یہ منصوبہ 2014ئتک مکمل کرناہوگا۔انہوں نے بتایاکہ پاک، ایران، افغانستان سہ فریقی سربراہ ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگی، جس میں باہمی تعلقات، انسداد دہشت گردی و منشیات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :