Time 29 جون ، 2020
پاکستان

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں

دہشت گرد نے گاڑی کچھ عرصہ قبل کارساز کے قریب شاہراہ فیصل پر ایک شو روم سے خریدی تھی— فوٹو: جیو نیوز 

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

کراچی میں دہشت گردی میں استعمال کی گئی گاڑی ہلاک دہشت گرد نے اپنے نام پرخریدی تھی۔

دہشت گرد نے گاڑی کچھ عرصہ قبل کارساز کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ایک شو روم سے خریدی تھی جہاں سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد کا نمبر، ولدیت اور پتہ بھی درج ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا  جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد کار میں اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے۔

مزید خبریں :