09 فروری ، 2012
اسلام آبا د…سپریم کورٹ میں لارجر بنچ کے فیصلے کے خلاف وزیر اعظم گیلانی کی انٹر اکورٹ اپیل کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح دلائل دیے اس کو سراہتے ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہی کیا جائے گا۔ عدالت نے اعتزاز احسن کو کل صبح ساڑھے دس بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔