04 ستمبر ، 2012
سان فرانسسکو… 2012ء کے آخر تک چین امریکہ پر سبقت لے جاتے ہوئے اسمارٹ فونز کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ بن جائے گا۔ ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے تازہ سروے کے مطابق 2012ء کے آخر تک اسمارٹ فونز کی عالمی مارکیٹ میں امریکہ کے 17.8 کے مقابلے میں چین کا حصہ 26.5 فیصد رہے گا۔ آئی ڈی سی کے سینئر تجزیہ کار وونگ ژونگ نے بتایا کہ اسمارٹ فونز کمپنیوں کے مابین مارکیٹ پر اجارہ داری کیلئے اینڈرائڈ اور فور جی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے اور اس سلسلے میں چین کی موبائل کمپنیوں نے مارکیٹ شیئربڑھانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تجزیہ کار کے مطابق 2016ء تک بھارت اسمارٹ فونز کی مارکیٹ کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔