پاکستان
09 فروری ، 2012

پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، امریکی سفیر

 پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد … امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ غیر ارادی تھا، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے میکنزم بنانا چاہئے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے سفارشات کے لئے وقت مانگا تھا، پاکستانی پارلیمنٹ میں بحث کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ غیر ارادی تھا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے میکنزم بنانا چاہئے، پاک، امریکا، افغانستان سہ فریقی مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے امریکا پاکستان کی مدد کرے گا۔ امریکی سفیر نے خطاب میں مزید کہا کہ ثقافتی ورثے کی حفاظت پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہترین عکاسی ہے، امریکا پاکستان میں ثقافتی ورثوں کی حفاظت کے 17 منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثوں کی حفاظت کے لئے امریکی سفیر کا سالانہ فنڈ 34 ملین ڈالر تک ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :