04 ستمبر ، 2012
کوہاٹ…کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں شدت پسندوں کے خلاف آرمی آپریشن کے بعد پہلی بار انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، مہم 5 ستمبر تک جاری رہے گی ۔درہ آدم خیل میں پہلی مرتبہ ریڈ زون ایریاز شیراکی ، زرغون خیل ، بوستی خیل ، سنی خیل سمیت دیگر علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے، ڈی سی او کوہاٹ کے مطابق مہم 5 ستمبر تک جاری رہے گی ،انسداد پولیو مہم کی ٹیموں نے اسکول اور گھر گھر جا کر 21 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ مہم کے دوران لوگوں نے مکمل تعاون کیا۔ ڈی سی او کوہاٹ نے بتایا کہ درہ آدم خیل کے لوگ جلد مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔