پاکستان
Time 04 جولائی ، 2020

کورونا کیخلاف جنگ: محکمہ صحت سندھ کے 8 فرنٹ لائن ورکزر کیلئے تعریفی اسناد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 100 روز مکمل ہونے پر ملک بھر میں کورونا کے خلاف کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز بشمول نرس او لیب ٹکنیشنز کو اسناد تفویض کیں— فوٹو: جیو نیوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محکمہ صحت سندھ کے 8 فرنٹ لائن ورکزر کو کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسناد سے نوازا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اپنے 100 روز مکمل ہونے پر ملک بھر میں کورونا کے خلاف کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز  بشمول نرس او لیب ٹیکنیشنز کو اسناد تفویض کی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے خلاف طبی مراکز قائم کرنے اور مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں فرنٹ لائن ورکرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

این سی او سی سے اسناد حاصل کرنے والوں میں محکمہ صحت کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر سکندر علی میمن، ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کراچی ڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر نائمہ شیخ  اور ایکسپو سینٹر آئسولیشن اسپتال میں خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹر عارش حیدر شامل ہیں۔

دیگر اسٹاف میں نرس امیر اللہ خان، لیب ٹیکنیشن ارشد علی، اسٹاف نرس نصرت بشیر اور ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :