پاکستان
09 فروری ، 2012

لاہور: ملزم کو چھڑانے پر حساس اداروں کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: ملزم کو چھڑانے پر حساس اداروں کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور … پولیس حراست سے ملزم کو چھڑانے اور اسے گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر کو اغواء کرنے پر حساس اداروں کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوج کے خاکروب کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے حساس ادارے کے اہلکار پولیس حراست سے چھڑا کر لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر جاویدکو اغواء کرکے لے گئے اور جاتے ہوئے ایف آئی آر رجسٹر اور 2 فائلیں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ملزم کو چھڑانے، سب انسپکٹر کو اغواء کرنے اور دستاویز ساتھ لے جانے پر حساس ادارے کے اہلکاروں کے خلاف تھانا مصری شاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانا مصری شاہ کے انچارج انویسٹی گیشن ذوالفقار بھٹہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں اغواء، حبس بے جا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :