09 فروری ، 2012
لاہور … لاہور میں پیر کے روز بوائلر پھٹنے سے تباہ ہونے والی فیکٹری کے مالکان نے مقامی عدالت سے 15 فروری تک عبوری ضمانتیں کروا لیں۔ فیکٹری مالکان زبیر، ظہیر اقبال اور ظفر اقبال نے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج چوہدری نذیر کو عبوری ضمانت کی درخواستیں دیں۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر تینوں ملزمان کو15 فروری تک عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزموں کو اس دوران گرفتار نہ کیا جائے۔ ادھر ملزمان کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں قتل اور مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ملزمان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دی ہوئی ہے۔