15 جولائی ، 2020
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3 اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔
یونیورسٹی روڈ پربی آرٹی اسٹیشن سے رات کو سامان چوری کیا گیا جس کی مالیت 3 لاکھ روپے ہے۔
پولیس نے چوری کا مقدمہ پراجکیٹ منیجر اسلام گل کی مدعیت میں تھانہ تہکال میں درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کیے گئے اور لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشن پر چوکیدار دن رات موجود ہوتا ہے لیکن یہ کام کسی عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کام کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔