ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ

پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دومختلف عشائیوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارےساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔

یونس انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید کرتے  ہوئے کہاہے کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوٰی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور سب زبانی جمع خرچ ہے،عوام حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔

مزید خبریں :