کھیل
09 فروری ، 2012

ڈھاکا میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2012 ء کی افتتاحی تقریب جاری

ڈھاکا میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2012 ء کی افتتاحی تقریب جاری

ڈھاکا … بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی افتتاحی تقریب ڈھاکا کے بنگلہ بندھو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ رنگا رنگ تقریب میں بھارتی اور بنگلہ دیشی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے عبدالرزاق، محمد سمیع، فواد عالم اور کامران اکمل سمیت متعدد کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کو ڈھاکا گلیڈی ایٹر نے 7 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جن کی اب پریمیئر لیگ میں شرکت غیر یقینی ہے جبکہ سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک بھی آخری لمحات میں ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے پر اب بی پی ایل میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچز کا آغاز 10 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 29 فروری کو کھیلا جائے گا۔ بی پی ایل کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :