09 فروری ، 2012
لندن … معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو نوبل امن انعام دلانے کے لئے برطانیہ میں مہم شروع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالستار ایدھی کو نوبل امن انعام دلانے کیلئے معروف سیاسی مبصر و صحافی پیٹر اوبورن اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹیز کے سرکردہ رہنماؤں نے برطانوی دارالعوام میں مہم شروع کی ہے۔ پیٹر اوبورن نے کہا کہ انہوں نے عبدالستار ایدھی کو کراچی میں سماجی کاموں میں مصروف دیکھا ہے اوران کا خیال ہے کہ کو ایدھی کوئی سینٹ یا ولی ہیں۔ سماجی خدمت کے لئے عبدالستار ایدھی کا طریقہ کار اور بے لوث جذبہ قابل ستائش ہے۔ پیٹر اوبورن نے کہا کہ ایدھی کے کام کو عالمی سطح پر منوانے اور اجاگر کرنے کے لئے انہیں نوبل امن انعام دیا جانا چاہئے۔ لارڈ نذیراحمد نے عبدالستار ایدھی کو لیجنڈ قرار دیا جو مصیبت کی ہر گھڑی میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔