Time 19 جولائی ، 2020
پاکستان

سندھ میں مینگروز کے جنگلات 2008 سےتقریباً دوگنا ہوگئے: بلاول

 صوبائی محکمہ جنگلی حیات اورمحکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری،فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں تمر (مینگروز) کے جنگلات 2008 سےتقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں سندھ حکومت کے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شریک بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تمر کے درخت عام درختوں کے مقابلے میں زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور  یہ درخت ساحلی علاقوں کو ناصرف سمندری کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آبی حیات کی افزائش کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :