پاکستان
09 فروری ، 2012

تربت میں قطر کے وزیر پیٹرولیم سے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے

تربت میں قطر کے وزیر پیٹرولیم سے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے

تربت… ضلع تربت میں قطر کے وزیر پیٹرولیم شیخ علی کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا، ملزمان ان سے 6 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی چھین کر فرار ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قطر کے وزیر پیٹرولیم اور شاہی خاندان کے فرد شیخ علی بن عبداللہ اپنے گروپ کے ہمراہ تربت کے علاقے ہوشاب میں شکار کے لئے گئے تھے کہ ان کے گروپ کو وہاں چند نامعلوم مسلح افراد نے گھیرے میں لے لیا اور ان کے پاس سے پاکستانی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد تربت انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :