پاکستان
09 فروری ، 2012

پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حامی ہیں، امین فہیم

پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حامی ہیں، امین فہیم

راولپنڈی … وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حامی ہیں، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایک عظیم کاوش ہے۔ ملک میں جیمز اینڈ جیولری کی صنعت کو ترقی دے کر کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں دوسری سنگل کنٹری نمائش 23 سے 27 مئی تک منعقدکرائی جائے گی۔

مزید خبریں :