پاکستان
09 فروری ، 2012

امن وامان بہتر ہونے پر تجارتی تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں، امریکا

امن وامان بہتر ہونے پر تجارتی تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں، امریکا

لاہور … لاہور میں امریکی قونصل جنرل نینا ایم وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات اسی وقت مضبوط ہو سکتے ہیں جب امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ملے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدگی دور کر کے حالات کو تجارتی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ طلبا امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر انہیں تشویش ہے اس سلسلے میں وہ ہر ممکن اقدامات اور معاونت فراہم کرنے کے لئے امریکا سے درخواست کریں گی۔ امریکی قونصل جنرل نے لاہور کے تاجروں کو ویزے میں سہولتوں کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :