ایدھی، ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز ، سفارتخانے اور صوبائی حکومتیں ٹیکس ڈیفالٹر

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے پر متعدد ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز اور  اداروں کو ڈیفالٹ کر دیا۔

سی اے اے کی جانب سے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ائیرلائنز، اداروں اور کمپنیوں کو مراسلے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں ڈیفالٹرز کی فہرست میں 397 ائیر لائنز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز  شامل ہیں۔

ائیرلائنز کی لسٹ میں ائیر فرانس، چارٹر، برٹش ائیر سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ ائیر کینیڈا، قطر ائیر، ایمریٹس، اتحاد ائیر، گلف ائیر، ترکش ائیر لائن بھی شامل ہیں۔

 بنگلا دیش، ایران، سعودی عرب، یو اے ای، چین، انڈونیشیا، عراق، کویت، جاپان، قطر، کرغستان، ناروے اور سری لنکا بھی سی اے اے کی ٹیکس نا دہندگان فہرست میں شامل ہیں۔

تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ایتھوپیا، روس، نیوزی لینڈ، جرمنی اور سپین کے سفارت خانے بھی ڈیفالٹ لسٹ میں موجود ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے لاہور، پشاور، ملتان فلائنگ کلبز، کراچی ایرو کلب، شاہین فلائنگ کلب فیصل آباد کو بھی ڈیفالٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن، سیرین ائیر، ائیر بلیو، عسکری ائیر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی سول ایوی ایشن کے ٹیکس ڈیفالٹرز  ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اداروں کی جانب سے مالی سال 20-2019 کے بلز کے ٹیکس پیمنٹ چالان جمع نہیں کروائے گئے، اس لیے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 20-2019 کے ٹیکس پیمنٹ چالان جلد از جلد جمع کروائیں۔

مزید خبریں :