پاکستان
09 فروری ، 2012

تھر کول منصوبہ، ٹرانسمیشن لائن ترجیحی بنیادوں پر بچھائی جائے، وزیراعظم

تھر کول منصوبہ، ٹرانسمیشن لائن ترجیحی بنیادوں پر بچھائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے،جس میں انہوں نے تھر کول منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن ترجیحی بنیادوں پر بچھانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں جاری اجلاس میں پنجاب، خیبرپختوانخوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں جبکہ کونسل کے ارکان وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے خزانہ، چیف سیکریٹریز اور متعلقہ حکام بھی موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ منصوبہ بندی کمیشن اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے شوگر ملز کی بگاس سے بجلی پیدا کرنے اور تھر کول منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن کوبچھانے کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں۔ وزیر اعظم نے صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے توانائی کانفرنس جلد بلانے کی بھی ہدایات دیں۔

مزید خبریں :