09 فروری ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا معاملہ 20 ویں ترمیم میں حل ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوٴسنگ پروگرام کے سلسلے میں کری روڈ پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ آئندہ انرجی کانفرنس لاہور میں ہو گی، اس سلسلے میں شہباز شریف سے بات ہوگئی ہے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ ہاوٴسنگ کے شعبے میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔