Time 03 اگست ، 2020
پاکستان

عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 18 ہوگئی

— فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی جب کہ کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ ڈیڑھ درجن تک پہنچ گئی۔

وزئراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اپنے فوکل پرسن اور شوکت خانم اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی تعینات کی آج منظوری کےبعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔

چند روز پہلے وزارت صحت کے معاون خصوصی ظفر مرزا اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر مستعفی ہوگئے تھے۔ 

کابینہ ڈویژن حکام کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی نصف سنچری مکمل کرنے والے کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی۔

وفاقی وزراء کی تعداد 27 اور وزراء مملکت کی تعداد 4 ہے۔

حکام کےمطابق وزیراعظم کی کابینہ میں 5 مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ 

وزیراعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معاون خصوصی تانیہ ادروس کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر ابھی تک وزیراعظم نے نئی تقرری کا اعلان نہیں کیا۔

مزید خبریں :