07 ستمبر ، 2012
کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کی سمری پر دستخط کردیئے، ذرائع کے مطابق آرڈیننس سندھ کے 5 اضلاع میں نافذ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزمیٹرو پولیٹن کارپوریشن آرڈیننس 2012 پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دستخط کردیئے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کچھ دیر میں آرڈیننس پر دستخط کریں گے۔ نیا بلدیاتی آرڈیننس کے تحت سندھ کے 5 اضلاع کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ میئر اور ڈپٹی میئر کہلائیں گے جبکہ 5 شہروں کے علاوہ دیگر اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔