Time 04 اگست ، 2020
پاکستان

ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی، خودکشی کرنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان: ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے لوکوشیڈ ملتان کاسنئیرٹرین ڈرائیور اسدنعیم لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لئے لے کر جارہا تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔

ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا ۔ 

بعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا۔

یہ خبر روزنامہ جنگ میں مورخہ 4 اگست 2020 کو شائع ہوئی

مزید خبریں :