Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

کملا ہیرس کے ساتھ کم ازکم ایک صدارتی مباحثہ ضرورکرنا چاہوں گا: ٹرمپ

کملا ہیرس کے ساتھ کم ازکم ایک صدارتی مباحثہ ضرورکرنا چاہوں گا: ٹرمپ
فوٹو: فائل

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ کم از کم ایک صدارتی مباحثہ ضرورکرنا چاہوں گا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کملا ہیرس کے ساتھ ایک نہیں بلکہ ایک سے زیادہ صدارتی مباحثے ہونے چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس جو بائیڈن کے مقابلے میں آسان حریف ہیں، کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں ہرانا آسان ہوگا۔

سابق امریکی صدر اور ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کملا ہیرس بائیڈن سے زیادہ بنیاد پرست ہے۔

مزید خبریں :