Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

مظفرگڑھ میں زمیندار نے کھیت میں گھسنے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں

مظفرگڑھ میں زمیندار نے اپنے کھیت میں گھسنے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔

واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیش آیا جہاں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔ 

ایس ایچ او تھانہ جتوئی کے مطابق ملزم نے کسّی کے وار کرکے گدھے کی ٹانگیں کاٹیں۔ 

پولیس نے گدھے کے مالک کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 زخمی ہونے والے گدھے کو محکمہ لائیو اسٹاک نے طبی امداد فراہم کردی ہے۔

مزید خبریں :