09 فروری ، 2012
شارجہ … پاکستان اور افغانستان کے درمیان اولین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل شارجہ کے تاریخی گراوٴنڈ میں کھیلاجائے گا۔ افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والی ٹیم سے انٹرنیشنل میچ میں مقابلہ کرے گی۔ سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کا اعزاز رکھنے والا شارجہ کرکٹ گراوٴنڈ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کی بھی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مقابلہ کسی سے بھی ہو انٹرنیشنل میچ کا دباوٴ ضرور ہوتا ہے۔ شارجہ میں میچ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔ اس موقع پر افغانستان ٹیم کے کپتان نوروز کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ بہترین ٹیم سے ہے،جس کے لئے وہ تیار ہیں۔