پاکستان
07 ستمبر ، 2012

رمشا کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

رمشا کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد… اسلام آباد میں رمشا مسیح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔آج دوران سماعت کیس کے حوالے سے حافظ زبیر کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے امام مسجد خالد جدون کی جانب سے شواہد میں ردوبدل کا انکشاف کیا تھا۔ دوران سماعت ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تفتیشی افسرپر جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمشا مسیح نے بیان میں کہا اس نے نماز کی کتاب جلائی، پھر کیس خراب کرنے کیلیے 2 قرآنی اوراق کو شامل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے موٴقف اختیار کیا کہ نماز کی کتاب جلانے پر جرم سرزد ہوگیا، قرآنی اوراق شامل کرنے کی ایف آئی آر بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے رمشامسیح سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی بد دیانتی پر مبنی قراردیا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا تھا کہ متعلقہ آبادی میں اراضی قبضے کا کوئی مسئلہ نہیں، حافظ زبیر کو لالچ دے کر بیان لیاگیا، اسے خالدجدون کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ میڈیا میں آنے والی تصویر رمشا کی نہیں، اس تصویر کے ذریعے کیس پر اثرانداز ہوا جارہا ہے۔

مزید خبریں :