پاکستان
09 فروری ، 2012

مختلف علاقوں میں ہفتے سے بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ داخل ہو نیکا امکان

مختلف علاقوں میں ہفتے سے بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ داخل ہو نیکا امکان

کراچی … ملک کے اکثر علاقے شدید سردی کے زیر اثر ہیں ، پارا چنار منفی 14 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدید لہر مزید 24 گھنٹے جاری رہے گی جبکہ ہفتے کے روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہو نے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں مالاکنڈ ،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ہفتے کی رات سے بلوچستان کے راستے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک میں داخل ہو جائیں گی۔ اتوار اور سوموار کو شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،جبکہ اس دوران مری اور گلیات میں سیزن کی مزید برف باری بھی ہوگی۔ آج کالام میں درجہ حرارت منفی 12، استور منفی 9، قلات منفی 8، مالم جبہ اور کوئٹہ منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خضدار، بنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بار کھان ، نوکنڈی اور پنجگور میں درجہ حرارت منفی 1، لاڑکانہ، جیکب آباد 2، نوابشاہ، پڈعیدن 3 ڈگری ، سکھر 4 ، حیدر آباد5 ڈگری ، مٹھی،دادو ایک ڈگری ، موہنجودڑو نقطہ انجماد پر ہے۔پشاور میں درجہ حرارت 2 ڈگری ، لاہور 1 ، اسلام آباد صفر اور کراچی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :