پاکستان
07 ستمبر ، 2012

چیئرمین واٹر بورڈ مصباح الدین کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا

چیئرمین واٹر بورڈ مصباح الدین کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا

کراچی… کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیرمین مصباح الدین فرید کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ مصباح الدین فرید نے جیونیوز پر واٹر مافیا کے بارے اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہو گئے تھے۔ جیونیوز کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے مصباح الدین فرید نے بتایاتھاکہ شہر میں 128غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلائے جارہے ہیں جس سے سالانہ 28ارب روپے حاصل ہوتے ہیں ،اس دھندے کے پیچھے طاقت ور مافیا ہے جن کے خلاف شکایات کے باجود پولیس ایکشن نہیں لیتی ، جیونیوز کے اینکرپرسن کامران خان کا کہناہے کہ اربوں کے اس غیر قانونی کاروبار میں بڑی بڑی شخصیات ملوث ہیں اور اس انٹرویو کے بعد مصباح الدین فرید کا اپنی نوکری پر رہنا ناممکن تھا۔مصباح الدین نے گذشتہ روز اپنے مستعفی ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم آج صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے ان کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :