غربت سے تنگ شہری بچے فروخت کرنے پر مجبور

فوٹو فائل—

رحیم یار خان میں  غربت سے تنگ ہو کر  ایک شہری بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔

 رحیم یار خان کے علاقے گلشن عثمان کا شہری پریس کلب کے سامنے بچے فروخت کرنے کے لیے پہنچ گیا اور خوب چیخ و پکار کی۔

شہری محمد شاہد کا کہنا تھا کہ  رکشہ چلاتا ہوں، بڑی مشکل سے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں، بجلی کا 40 ہزار  کا بل ادا نہیں کر سکتا، گھر کا کرایہ دینا بھی مشکل ہو گیا ہے جب کہ گیس کا کنیکشن بھی کٹ گیا ہے۔

محمد شاہد کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی تعاون نہیں کیا، مجبور ہوکر اپنے جگر گوشوں کو فروخت کر رہا ہوں۔

مزید خبریں :